Top Rated Posts ....
Search

An important match between Pakistan and Bangladesh will be played today.

Posted By: Akram Khan on 25-09-2025 | 10:53:16Category: Political Videos, News


ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلا دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو اگر ایشیا کپ 2025 کا فائنل کھیلنا ہے تو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہوگا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اب تک 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستان نے 20 اور بنگلا دیش نے 5 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب فارم میں نہیں ہیں، حسن نواز کو میچ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ بھارت بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ دوسری جانب فائنل میچ روایتی حریفوں کے درمیان ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ فائنل میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق آج کے میچ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات 70 فیصد جبکہ بنگلا دیش کے امکانات صرف 30 فیصد ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مضبوط بولنگ اور بیٹنگ لائن اپ میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.