Top Rated Posts ....
Search

Mohsin Naqvi shared a video of Ronaldo's plane crashing.

Posted By: Jabba on 25-09-2025 | 10:54:00Category: Political Videos, News


پرتگالی فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی پاک بھارت میچ کے دوران رافیل گرنے کے مذاق میں شامل ہوگئے۔ وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے مخصوص انداز کی نقالی کرتے ہوئے رافیل گرنے کا اشارہ کر رہے ہیں۔ رونالڈو ہاتھ کو ہوائی جہاز کی طرح اوپر اُڑاتے ہیں اور پھر نیچے کی جانب جھکاتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے حارث رؤف نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ کے دوران کیا تھا۔یہ انداز دراصل اس وقت سامنے آیا جب پاک بھارت میچ میں بھارتی شائقین نے حارث رؤف پر جملے کسے۔ جواب میں پاکستانی فاسٹ بولر نے میدان ہی میں اپنے ہاتھ سے طیارہ گرانے کا اشارہ کیا جسے سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے شیئر کیا اور بھارتی شائقین شدید برہمی کا شکار ہوگئے۔ حارث کے اس ایکشن کو رافیل طیارے کے گرا دیے جانے کے تناظر میں دیکھا گیا، جسے پاکستانی مداحوں نے مزاحیہ انداز میں ’’ رافیل ڈراپ‘‘ کا نام دیا۔کرسٹیانو رونالڈو کی ویڈیو سامنے آتے ہی پاکستانی صارفین نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ کئی صارفین نے کہا کہ ’’اب تو فٹبال کے بادشاہ نے بھی بھارتی شائقین کو کرارا جواب دے دیا‘‘ جبکہ کچھ مداحوں نے رونالڈو کے حارث رؤف اسٹائل کو ’’رافیل سیلیبریشن‘‘ قرار دیا۔محسن نقوی کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد یہ ٹرینڈ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی زیرِ بحث ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے اسٹار بھی اس دلچسپ واقعے میں حصہ لے رہے ہیں تو یہ پاکستان کے کرکٹرز کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.