Haris and Farhan's strong stance before ICC, referee is incomparable, written response also submitted
Posted By: sardaar on 26-09-2025 | 12:23:37Category: Political Videos, Newsبھارتی بورڈ کی شکایت پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی کے سامنے مضبوط مؤقف اپنایا اور الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا .بھارتی بورڈ کی شکایت پر میچ ریفری رچی رچرڈسن نے پاکستانی کرکٹرز کے کیس کی سماعت کی۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کرکٹرز سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے، کرکٹرز نے تحریری طور پر بھی جواب جمع کرائے۔ کرکٹرز نے اپنا کیس مضبوط انداز میں میچ ریفری کے سامنے رکھا۔ صاحبزادہ فرحان نے الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا سیاسی نوعیت کی سیلیبریشن نہیں تھی، بھارت کو سیلیبریشن میں ٹارگٹ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پختون رویات میں ایسے ہی سیلیبریشن کرتے ہیں. ذرائع کے مطابق حارث رؤف سے چھ صفر کا اشارہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا، حارث رؤف نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے اعتراضات کا پوچھا تھا۔ حارث رؤف نے سماعت دوران سوال کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ آپ لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے۔ الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں، حارث رؤف کا تحریری جواب میں بھی یہی موقف رہا۔ حارث رؤف نے ریفری سے سوال کیا کہ چھ صفر کا مطلب بتائیں؟ ریفری رچی رچرڈسن اس سوال پر خاموش ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف سے کہا آپ کا اشارہ شاید کسی اور چیز کی طرف تھا۔ حارث نے کہا کہ آپ بتائیں میں کس چیز کی طرف اشارہ کر رہا تھا؟ ریفری نے حارث سے پوچھا کہ آپ نے اشارہ بار بار کیوں کیا؟ جس پر حارث کا کہنا تھا کہ یہ صرف شائقین کے لیے تھا، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی شکایت کی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے شکایت کی تھی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اشتعال انگیز اشارے کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ حارث رؤف نے تماشائیوں کے ’کوہلی کوہلی‘ کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 0-6 کا نشان بنایا جبکہ صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











