Top Rated Posts ....
Search

Defamation case against Prime Minister Shehbaz Sharif’s PTI founder, witness summoned for cross-examination

Posted By: Jabba on 27-09-2025 | 10:55:48Category: Political Videos, News


لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کے دیگر گواہ موجود نہیں ہوسکے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہوں کو بیان پر جرح کے لیے طلب کرلیا، کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.