Top Rated Posts ....
Search

Firdous Ashiq Awan gives important advice to Pakistani players in final against India

Posted By: Amjad on 28-09-2025 | 11:28:38Category: Political Videos, News


بھارت کیساتھ فائنل، فردوس عاشق اعوان کا پاکستانی کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی کرکٹ کی شوقین نکلیں، سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث کے لئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔ تفصیلات کےمطابق سابقہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کو اپنے ویڈیو پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صائم تم میں پوٹینشل ہے لیکن ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ تم نے انڈے ہی کھانے ہیں، پہلی گیند پر آؤٹ ہونا یہ تمہاری شان کے خلاف ہے اور ہماری بھی بےعزتی ہے، ذہنی طور پر پریشر سے باہر نکل کر آگے آؤ۔ فردوش عاشق اعوان نے صاحبزادہ فرحان کو پیغام دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پہلا اوور روکے کے کھیل لیں، سیدھی سیدھی شارٹس ہیں ایسا نہ کریں۔ فردوش عاشق اعوان نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد حارث کو نصحت کی کہ آپ اچھا کھیلتے ہیں مگر ہر گیند پر چھکے والی نہیں ہوتی گیندوں کو میرٹ پر کھیلوں اور آخری اوور تک جاؤ۔ آپ کے اندر پوٹینشل ہے کہ آخری اوور میں رسک لو، پہلی بال پر رسک نہ لو!

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.