Top Rated Posts ....
Search

Report sought on implementation of free education law for deserving children in private schools

Posted By: Jabba on 29-09-2025 | 11:26:24Category: Political Videos, News


پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر عمل کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ طلب کرلی۔10 فی صد حق دار بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم کے قانون پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں پرائیویٹ اسکولز نے کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم دی ؟ اس حوالے سے عدالت نے رپورٹ طلب کر لی ۔جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی ریگولیٹری باڈی پیرا رپورٹ جمع کرائے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم پرائیویٹ اسکولز نے دی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.