Electricity is likely to become more expensive next month
Posted By: Akram Khan on 29-09-2025 | 11:27:00Category: Political Videos, Newsملک بھر میں آئندہ ماہ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 102.94 ارب یونٹ بجلی فراہم کی گئی، تاہم پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7.31 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 7.50 روپے فی یونٹ رہی۔ مقامی کوئلے سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 12.01 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ درآمدی کوئلے پر لاگت بڑھ کر 14.07 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی۔ فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی قیمت 33 روپے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ لاگت آئی۔ ایل این جی کے ذریعے پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 21.73 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ایران سے درآمد ہونے والی بجلی سب سے مہنگی 41 روپے فی یونٹ میں پڑی۔ بگاس کے ذریعے پیداوار کی لاگت 9.87 روپے فی یونٹ رہی۔ ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، اور منظوری کی صورت میں صارفین کو ایک ماہ کے لیے بجلی کے بلوں میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











