Top Rated Posts ....
Search

China's former agriculture minister Teng Renjian sentenced to death for corruption

Posted By: chong on 29-09-2025 | 11:27:36Category: Political Videos, News


چین کی ایک عدالت نے سابق وزیرِ زراعت و دیہی امور تینگ رینجیان کو بدعنوانی کے جرم میں سزائے موت سنادی، تاہم اس سزا پر دو سال کے لیے عمل درآمد مؤخر کر دیا گیا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چانگچون انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے اتوار کو اپنے فیصلے میں بتایا کہ تینگ رینجیان نے 2007 سے 2024 تک مختلف سرکاری عہدوں پر رہتے ہوئے 268 ملین یوآن (تقریباً 37.6 ملین ڈالر) رشوت لی، جس میں نقد رقوم کے ساتھ قیمتی جائیدادیں بھی شامل ہیں۔ عدالت کے مطابق تینگ نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے، اسی لیے ان کی سزائے موت کو دو سال کے لیے معطل کیا گیا ہے، اور اگر اس مدت میں وہ مزید جرم نہ کریں تو سزا کو عمر قید میں بدلا جا سکتا ہے۔ تینگ کو نومبر 2024 میں کرپشن الزامات پر چینی کمیونسٹ پارٹی سے نکالا گیا تھا اور چند ماہ قبل انسدادِ بدعنوانی ادارے نے انہیں گرفتار کیا تھا۔ وہ 2017 سے 2020 تک صوبہ گانسو کے گورنر اور بعد ازاں وزیرِ زراعت و دیہی امور رہے۔ یہ کارروائی صدر شی جن پنگ کی 2020 میں شروع کی گئی سخت گیر انسدادِ کرپشن مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد عدلیہ، پولیس اور تفتیشی اداروں میں شفافیت اور وفاداری کو یقینی بنانا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.