Tosha Khana 2 case in final stages, interrogation of last witness completed
Posted By: Akram on 06-10-2025 | 13:58:18Category: Political Videos, Newsتوشہ خانہ ٹو کیس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ عدالت میں آخری گواہ پر بھی جرح مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید عدالت پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی عدالت پیش ہوئے۔سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سیف، بیرسٹر علی ظفر، مشال یوسفزئی اور وکیل احمد مصر بھی سماعت کے دوران موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 342 کا سوالنامہ فراہم کردیا۔دونوں ملزمان کا سوالنامہ انتیس انتیس سوالات پر مشتمل ہے۔ توشہ خانہ ٹو کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔گواہ نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون پر وکیل صفائی قوثین مفتی نے جرح کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی عدالت کے سوالنامے کا جواب 8 اکتوبر کو جمع کرائینگے۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











