Prime Minister Shehbaz Sharif welcomes Bloomberg's positive report
Posted By: Khan on 06-10-2025 | 13:59:02Category: Political Videos, Newsوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سوآپ (CDS) میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، جو ملک کی معیشت میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافے کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ترکی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جو ہماری معیشت کے لیے خوش آئند خبر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، لیکن آج کی یہ رپورٹ ترقی کے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان کی انتھک کوششوں اور کاروباری برادری کے تعاون سے ملک کی ترقی کا وعدہ پورا ہوتا نظر آ رہا ہے، اور یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔

What Is the Biggest Obstacle to Ending the Iran War?
Gwadar Terror Bid Foiled - PPP Balochistan MPA Salutes Bravery of Security Forces
Petrol Price Update in Pakistan
Girl Dies After Alleged Wrong Injection in Rawalpindi’s Morgah
Child pornography - Their father was also involved in the creation of videos of the children, NCCIA
Laboratory Established to Diagnose Animal Diseases












