Top Rated Posts ....
Search

PTI Chairman Barrister Gohar denies reports of change of Chief Minister of Pakhtunkhwa

Posted By: Akram Khan on 08-10-2025 | 12:46:25Category: Political Videos, News


چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں، جھوٹی، من گھڑت خبریں پھیلا کر پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی،ایسی سازشوں کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا ہے، ہم متحد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، افواہیں قطعی طور پر بےبنیاد ہیں،پارٹی کو تقسیم کرنے والی ہر کوشش کا ڈٹ کر موثر جواب دیا جائے گا۔ سہیل آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا ۔ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مجھ سے منسوب تمام خبریں جھوٹ، بےبنیاد، حقائق کے منافی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.