Top Rated Posts ....
Search

Flour becomes expensive again in Peshawar, price of 20 kg bag increases by Rs. 200

Posted By: Amjad on 08-10-2025 | 12:46:59Category: Political Videos, News


پشاور میں آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، 20 کلو تھیلے کی قیمت ایک دن میں 200 روپے بڑھ گئی۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں بیس کلو فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گئی، اس کے علاوہ مکس آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2700 روپے کا ہو گیا۔آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب سے سپلائی میں رکاوٹوں کی وجہ سے قیمتیں غیر مستحکم ہیں۔ چند روز پہلے بھی پشاور میں 20 کلو تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد بیس کلو مکس آٹے کی قیمت 2 ہزار سے بڑھ کر 2150 روپے ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی بحران سنگین ہونے کے بعد 20 کلو آٹے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.