Delimitation schedule for local government elections in Punjab released
Posted By: Akram Khan on 09-10-2025 | 12:08:18Category: Political Videos, Newsالیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹیوں اور حلقہ بندی اتھارٹیز کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، حلقہ بندیوں کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں حلقہ بندی اتھارٹیز اپنا کام شروع کر چکی ہیں ، پنجاب میں حلقہ بندیوں کا عمل 12 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ڈِلیمِٹیشن کمیٹیاں 31 اکتوبر تک ابتدائی فہرستیں تیار کریں گی۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں یکم نومبر کو شائع کی جائیں گی۔ ووٹرز 2 نومبر سے 16 نومبر تک حلقہ بندی اتھارٹیز کے سامنے اعتراضات جمع کروا سکیں گے۔ ڈِلیمِٹیشن اتھارٹیز 30 نومبر تک تمام اعتراضات پر سماعت کر کے فیصلے جاری کریں گی۔ 8 دسمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام مراحل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق حلقہ بندی کے عمل تک کسی بھی انتظامی یونٹ یا مقامی حکومت کی حدود میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ تمام مقررہ افسران کو حلقہ بندیوں کے اختتام تک موجودہ عہدوں پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی ضلع، تحصیل یا میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سرحدوں میں ردوبدل نہیں کیا جا سکے گا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو عمل درآمد کی نگرانی کی ہدایت جاری کر دی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











