Karachi - NED cancels student's admission for non-payment of fees
Posted By: Jabba on 10-10-2025 | 11:43:50Category: Political Videos, Newsمعاشی مشکلات کے شکار این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث داخلہ منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ طالبعلم کے والد گزشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہی خاندان کے واحد کفیل تھے۔ والد کے علاج کے بھاری اخراجات کے باعث طالبعلم شدید مالی مشکلات کا شکار رہا۔ وکیل نے بتایا کہ طالبعلم چار سمسٹرز کی فیس بروقت ادا کر چکا ہے تاہم حالیہ فیس جمع نہ ہونے پر یونیورسٹی نے اسے کلاسز لینے سے روک دیا اور بعد ازاں داخلہ منسوخ کر دیا۔ درخواست گزار نے انسانی بنیادوں پر تعلیم جاری رکھنے کی استدعا کی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی بھی رعایت سے انکار کر دیا۔ وکیل کے مطابق طالبعلم تمام واجبات ادا کرنے کے لیے تیار ہے مگر اس کے باوجود یونیورسٹی داخلہ بحال نہیں کر رہی۔ وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ قابلیت کے باوجود صرف مالی مسائل کے باعث طالبعلم کا تعلیمی سلسلہ روک دیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی تعلیمی اداروں کو طلبہ دوست رویہ اپنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قانون کے مطابق انجینیئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کی حد سات برس ہے لہٰذا طالبعلم کا داخلہ بحال کرتے ہوئے اسے انجینیئرنگ کی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











