Babar Azam's wicket is always the most important, says Aiden Markram
Posted By: Khan on 11-10-2025 | 12:20:48Category: Political Videos, Newsجنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل سے ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہورہا ہے جس کے لیے آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بابر اعظم کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ان کی وکٹ ہمیشہ سب سے اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر اسپنرز کے لیے پچز سازگار ہوں گی جس کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے، اسپنرز کو کھیلنے پر فوکس کیا ہے۔ ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا گزشتہ سیزن اچھا رہا ہے اور اب نئے سیزن کے لیے ہم بہت پرجوش ہیں۔ جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ٹیمبا باووما ہمارے لیڈر ہیں، یقینی طور پر انہیں مس کریں گے۔

House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged











