Political talks continue between PTI and ANP, planning for uncontested victory
Posted By: Jabba on 12-10-2025 | 12:24:50Category: Political Videos, Newsپاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار محمد سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کے لیے اے این پی سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے صوبائی سینئر نائب صدر سید عاقل شاہ، نائب صدر صلاح الدین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، ترجمان ارسلان خان ناظم، جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان اور سیکرٹری یوتھ افیئرز طارق افغان شریک تھے۔ ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے نئے وزيراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اے این پی سے حمایت کی درخواست کی جس پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے مرکزی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگا۔ اس موقع پر میاں افتخار حسین نے واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی پارلیمان اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ میاں افتخار حسین نے واضح کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











