Khidmat E Khalaq Ke Account Se Croro Ki Money Laundering
Posted By: dada on 14-10-2025 | 12:19:50Category: Political Videos, Newsانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزیکشن کے مقدمے میں ایم کیو ایم رہنما احمد علی کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے رہنما احمد علی نے بریت کی درخواست دائر کردی، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔ استغاثہ کے مطابق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، بابر غوری اور دیگر اشتہاری ہیں۔ ملزمان کیخلاف سرفراز مرچنٹ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان پر سماجی تنظیم خدمت خلق کے اکاؤنٹ کے کروڑوں روپے لندن بھیجنے کا الزام ہے۔

House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged











