Top Rated Posts ....
Search

Pakistan beat South Africa in first Test match

Posted By: Jabba on 15-10-2025 | 10:50:18Category: Political Videos, News


پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دیدی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 183 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی 104 جبکہ ریان رکیلٹن 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کو میچ میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنا رکھے تھے۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93،93 رنز بنائے تھے۔ کپتان شان مسعود 76 ، محمد رضوان 75، بابراعظم 23 ، عبد شفیق نے 2 سکور بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.