Top Rated Posts ....
Search

Iran hangs another man who spied for Israel.

Posted By: Jabba on 20-10-2025 | 15:19:11Category: Political Videos, News


ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک اور شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالتی حکام نے بتایا کہ پھانسی پانے والے شخص کا تعلق اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے تھا اور وہ ایران کی خفیہ معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہا تھا۔عرب میڈیا نے پراسیکیوٹر کاظم موسوی کے حوالے سے بتایا کہ مجرم صیہونی حکومت کی خفیہ سروسز سے رابطے میں تھا ، اس نے موساد افسران سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس اور دیگر اداروں کی بروقت کارروائی سے اسے شناخت کیا گیا اور مزید حساس معلومات کوافشا ہونے سے روکا گیا۔موساد ایران سمیت خطے کے کئی ملکوں میں اپنا مثر اینٹلی جنس رکھتی ہے۔ جس نے مبینہ طور پر ایران میں مقامی لوگوں کو ہائر کر رکھا ہے۔ایران اب تک کئی اسرائیلی جاسوسوں کو پھانسی دے چکا ہے ، گزشتہ ماہ بھی ایران نے ایک اسرائیلی جاسوس کو سزائے موت سنائی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.