9 Days Se off Toor E Kham....Breaking Read News
Posted By: Akram on 21-10-2025 | 11:04:18Category: Political Videos, News9 روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے اور 9 روز سے بند طورخم بارڈر اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا، اگر کوئی اور تنازع نہ ہوا تو سرحد کھول دی جائے گی۔ اس سے قبل آج دوپہر این ایل سی حکام نے کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینر طورخم ٹرمینل پر نصب کردیا اور کسٹم عملے سمیت دیگر متعلقہ تمام محکموں کے اہلکاروں کو ہنگامی بنیادوں پر ٹرمینل بلایا گیا۔پاکستان کی طرف سے طورخم ٹرمینل پر تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دوسری جانب افغان کسٹم حکام کے مطابق افغان سائیڈ پر بھی کسٹم عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ 11 اور 12 اکتوبر کے درمیانی شب افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث بند کردی گئی تھی اور گزشتہ 9 دن ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔ ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ سے یومیہ اوسطاً 85 کروڑ روپے مالیت کی دوطرفہ تجارت ہوتی ہے جس سے پاکستانی خزانے کو کسٹم ڈیوٹی کی مد میں یومیہ اوسطاً 5 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق دوطرفہ تجارت میں یومیہ اوسطاً 58 کروڑ روپے ایکسپورٹ اور 25 کروڑ روپے کی امپورٹ شامل ہے۔ کسٹم حکام نے بتایاکہ گزشتہ 9 روز سے طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے 7 ارب 65 کروڑ روپے مالیت کی دو طرفہ تجارت نہ ہوسکی اور ملکی خزانہ 45 کروڑ روپے محصولات سے محروم رہ گیا۔ پاکستان افغانستان کو ادویات ، سیمنٹ، چاول ، پھل، سبزیوں سمیت مختلف اشیا برآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان سے کوئلہ، تازہ اور خشک میوہ جات سمیت متعدد اشیا امپورٹ کی جاتی ہیں۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












