The Election Commission of Pakistan has ordered the Punjab government to take action within four weeks regarding the local government elections.
Posted By: Jabba on 22-10-2025 | 12:17:36Category: Political Videos, Newsالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں سے قبل چار ہفتوں کا وقت دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے چار ہفتوں کاوقت مانگا، نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضہ ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلہ جاری کردیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو استدعا پر چار ہفتوں کا وقت دیاگیا،اگر پنجاب حکومت نے چار ہفتوں میں کام نہ کیا تو معاملہ کمیشن دیکھے گا،چار ہفتوں بعد معاملہ کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر ہوگا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











