Top Rated Posts ....
Search

Court postpones hearing of arson and siege cases to May 9

Posted By: Akram Khan on 23-10-2025 | 11:30:37Category: Political Videos, News


انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات کے جیل ٹرائل میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے مذہبی جماعت کے کیسز کے باعث جیل ٹرائل 30 اکتوبر تک روک دیا۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عدالت میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کے رش کے باعث جیل ٹرائل پر کاروائی 30 اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ اب تک عکسری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 25 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔ جناح ہاؤس کے قریب چوک پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 24 گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں۔ گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 26 گواہوں کے بیانات قلمبندکیے جاچکے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.