Top Rated Posts ....
Search

Progress in Karachi attack case, process to declare fugitive suspects as proclaimed offenders begins

Posted By: Jabba on 24-10-2025 | 12:38:41Category: Political Videos, News


انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کیلئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئر پورٹ خودکش حملہ میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم سعید کو عدالت میں پیش کردیا۔ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر ملزم بلال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 30 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان گل شامل ہیں۔ ملزم سعید نے کراچی ایئر پورٹ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری کے لیے 71 لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔ کیس میں نجی بینک مینجر بلال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان نے خود کش حملہ آور شاہ فہد کو گاڑی کی خریداری میں سہولت کاری فراہم کی تھی۔ ملزمان کیخلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولتکاری کا الزام ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.