India Mein Australia Women's Team Par.....Breaking
Posted By: Jabba on 26-10-2025 | 10:30:44Category: Political Videos, Newsکرکٹ میں دوسرے ممالک پر غیر محفوظ ہونے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والا بھارت خود غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ نکلا۔ بھارت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے موجود آسٹریلین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اندور میں آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز ہوٹل سے کیفے ٹیریا جانے کے لیے نکلی تھیں، اس دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے ایک آسٹریلوی کرکٹرز کو انتہائی نازیبا طریقے سے چھوا اور فرار ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش ڈنڈوتیا نے میڈیا کو واقعے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی افسر نے واقعے کی شکایت درج کروائی تھی۔ راجیش ڈنڈوتیا نے مزید کہا کہ مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا نام عقیل اور آزاد نگر کا رہائشی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی پر مامور تھی، کمی کہاں رہ گئی اس کا جائزہ لیا رہا ہے۔

House Roof Collapses in Gujrat, Three Girls Trapped Under Rubble
Operation Al-Azm Continues in Balochistan
ndh Government Spokesperson Reacts to Mustafa Kamal’s Statement
Pakistan, Kuwait Ink Significant Bilateral Agreement
Heavy Rains Wreak Havoc, Floodwaters Everywhere
17 Hours of Torrential Rain - Many Areas of Gujarat Submerged











