Top Rated Posts ....
Search

Petrol Price Increase In 15 Days

Posted By: Jabba on 29-10-2025 | 11:59:01Category: Political Videos, News


حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے متوقع ہے۔ تیل و گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا)نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو بھجوائی جائے گی، وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد یکم نومبر سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے،اگر یہ اضافہ منظور کر لیا گیا تو عوام کو یکم نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں پر خریداری کرنا ہوگی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدی اخراجات میں بھی کچھ اضافہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر ٹیکسوں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی نے بھی قیمتوں پر دبائو ڈالا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.