Top Rated Posts ....
Search

Police In Action....81 Arrest ....breaking

Posted By: Akram on 29-10-2025 | 11:59:47Category: Political Videos, News


برازیل میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس آپریشن میں64 افراد ہلاک اور81کو گرفتار کر لیا گیا ۔برازیلین حکام کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں بڑی تعداد میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی، دوران کارروائی بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔برازیلین حکام کے مطابق آپریشن میں 2500 اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس آپریشن برازیل کی حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ پرتشدد کارروائیوں میں سے ایک تھا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہلاکتوں پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔گورنر ریو ڈی جنیرو نے اپنے پیغام میں کہا کہ منشیات کے ڈیلرز کے خلاف یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.