Dangerous increase in smog intensity, Lahore declared the most polluted city in the world
Posted By: Amjad on 30-10-2025 | 11:39:58Category: Political Videos, Newsپنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث فضا انتہائی مضرِ صحت سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق لاہور ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سرفہرست رہا، جہاں آلودگی کی سطح 485 ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 445 کے انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں صورتحال اس سے بھی زیادہ تشویشناک ہے . فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 833، گوجرانوالہ میں 764 جبکہ ملتان میں 305 تک پہنچ گیا، جس سے فضا انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہو گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات نے سموگ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر انسدادی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ تمام اضلاع میں ڈرائی سویپنگ (خشک صفائی) پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل طور پر روک لگا دی گئی ہے۔ ماہرین ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ سموگ کی موجودہ شدت سانس، آنکھوں اور جلد کی بیماریوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











