Fog reigns in various cities of the country, visibility is zero, flight schedules are affected
Posted By: Jabba on 31-10-2025 | 10:58:33Category: Political Videos, Newsملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر دھند کے باعث حدِ نگاہ کم کے نتیجے میں متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق انتظامی معاملات کے سبب 2 پروازیں منسوخ ،34 میں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی کے 300، 301 میں 5 گھنٹے کی تاخیر کابتایاگیا، قومی ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز دن 12 بجے روانہ ہوئی۔نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8 کی گھنٹے کی جبکہ نجی ایئر کی اسلام آباد سے ریاض اور جدہ کی 2 پروازوں میں 19 گھنٹے تاخیر کا بتایاگیا۔لاہور سے بحرین کی قومی ایئر کی 2 پروازوں میں 4 اور ساڑھے 7 گھنٹے کی تاخیر کابتایاگیا جبکہ لاہور جدہ کی نجی ایئر کی ایک پرواز میں 19 گھنٹے تاخیر کابتایاگیا۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر کی جدہ کی پرواز پی کے 732 میں سوا 6 گھنٹے جبکہ کراچی سے نجی ایئرکی دبئی کی پروازوں پی اے 110، 111 میں 2 گھنٹے کی تاخیر کابتایاگیا۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











