Top Rated Posts ....
Search

US airline JetBlue makes emergency landing, several passengers injured

Posted By: Amjad on 31-10-2025 | 10:59:31Category: Political Videos, News


میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ایئر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،واقعہ میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔جیٹ بلیو کے ترجمان کے مطابق طیارے کے اترنے کے فورا بعد طبی عملے نے زخمی مسافروں اور عملے کا معائنہ کیا جبکہ 15 سے 20 افراد کو معمولی زخموں کے باعث قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ طیارے کا معائنہ جاری ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد واقعہ کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.