Top Rated Posts ....
Search

Pakistan's deaf cricket team returns home after a stunning 5-0 victory over Bangladesh, congratulated by PML-N President Madina Javed Iqbal Butt

Posted By: Jabba on 01-11-2025 | 11:24:03Category: Political Videos, News


لاہور (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کی ڈیف کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-0 سے ہرا دیا۔ آج یکم نومبر کو ٹیم لاہور پہنچی، جہاں رانا حبیب الرحمان، الیکشن کمشنر ڈیف، نے قومی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی فتح پر مبارکباد دی۔ مارکو پولو ہوٹل میں ٹیم کا استقبال جاوید اقبال بٹ، صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ، نے بھی کیا اور پانچ صفر سے جیتنے پر ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی۔ ٹیم کے استقبالیہ میں محمد فاروق عبداللہ نے معلومات فراہم کی۔ ڈیف کرکٹ ٹیم کل سے لاہور میں پانچ روزہ ڈومیسٹک میچز میں حصہ لے گی، جہاں ملک کی آٹھ ٹیموں کے ساتھ مقابلے ہوں گے۔ یہ ٹیم نہ صرف کھیل میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے بلکہ گونہ افراد کی ہمت، محنت اور قومی فخر کی علامت بھی بن گئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.