Kenya - Landslides caused by heavy rains kill 26, 25 still missing
Posted By: Jabba on 03-11-2025 | 11:26:56Category: Political Videos, Newsمغربی کینیا کی رِفٹ ویلی میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26 تک پہنچ گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان آئیزک مواورا نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ پیش آنے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق الگئیو ماراکویٹ کائونٹی میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد تاحال 25 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 26 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے بیشتر ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے فوجی طیارے اور آفات سے نمٹنے والے ماہرین تعینات کر دیئے گئے تاکہ ملبے تلے دبے افراد کو جلد از جلد نکالا جا سکے۔ کینیا میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ ماہرین موسمیاتی تبدیلی اور غیر معمولی موسم کو قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ سال وسطی کینیا میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے 61 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ پڑوسی ملک یوگنڈا کی مشرقی وادیوں میں بھی حالیہ ہفتوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوگنڈا ریڈ کراس کے مطابق دونوں ممالک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے خطرات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں سے دور رہیں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












