Terrible earthquake of 6.3 magnitude strikes Afghanistan, 12 people killed, 150 injured
Posted By: Akram on 03-11-2025 | 11:27:41Category: Political Videos, Newsافغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، مختلف واقعات میں 12 افرادجاں بحق اور 150 زخمی ہوگئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، لوگ گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں،متاثرہ علاقوں میں امددی کارروائیاں جاری ہیں ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خلم سے تقریبا 22 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کئے گئے۔واضح رہے کہ رواں سال 31 اگست کو افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4 ہزار اموات ہوئی تھیں۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











