Multiple marriages have nothing to do with extramarital affairs. Even after four marriages, the habit of people who are slanderous does not end. Hamza Ali Abbasi
Posted By: Jabba on 05-11-2025 | 12:30:49Category: Political Videos, Newsمعروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ زیادہ شادیوں کا غیر ازدواجی تعلقات سے کوئی تعلق نہیں، چار شادیاں کرنے کے باوجود بھی منہ مارنے والے لوگوں کی عادت ختم نہیں ہوتی۔ حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی، پوڈکاسٹ میں انہوں نے اپنے ماضی، ذاتی زندگی، اداکاری سے وقفہ لینے اور دین اسلام سے متعلق بھی باتیں کیں۔ پوڈ کاسٹ کے دوران ایک سے زائد شادیوں کے سوال پر حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ باہر منہ مارنے کا تعلق شادی سے نہیں ہے اور یہ کہ پانچ گناہ عظیم میں سے ایک ہے، باہر منہ مارنے والے کے لیے ابدی جہنم ہے، اسے ایک سے زائد شادیوں سے نہ جوڑا جائے۔ حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ خدا نے مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن وہ مشروط ہے، ایسی اجازت ناگزیر حالات کی وجہ سے دی گئی، خدا نے فرمایا کہ اگر مرد ایک سے زائد بیویوں سے انصاف کر سکے تو وہ ایک سے زائد شادیاں کرے اور ساتھ ہی حکم دیا گیا کہ ایک ہی شادی کرو تو بہتر ہے۔ اداکار نے کہا ہے کہ باہر منہ مارنے کی عادت زیادہ تر مردوں کو ہی ہوتی ہے اور اس کا ایک یا ایک سے زائد شادیوں سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی اس کا شادی سے کوئی تعلق ہے۔ ان کے مطابق اگر کوئی شخص صرف یہ سوچ کر شادی کرے گا کہ وہ باہر منہ نہیں مارے گا تو اس کی بیوی تو ایک سال بعد پرانی ہوجانی ہے پھر وہ کیا کرے گا؟ اس لیے یہ آپشن ہی نہیں ہونا چاہیے۔ حمزہ علی عباسی نے مزید کہا ہے کہ جن مردوں کو باہر منہ مارنے کی عادت ہوتی ہے وہ ایک یا چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارتے رہیں گے، اس گناہ سے بچنے کے لیے مردوں کو اپنی باہر منہ مارنے کی عادت کو سختی سے ختم کرنا ہو گا، اس کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، یہ گناہ عظیم میں سے ایک ہے اور یہ عمل کرنے والا جہنمی ہو گا۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











