Top Rated Posts ....
Search

Assassination attack on Kashmiri leader imprisoned in Tihar Jail, New Delhi

Posted By: Amjad on 06-11-2025 | 11:37:52Category: Political Videos, News


نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کشمیری رہنما بھارتی رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما اور بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ انجینئر 58 سالہ انجینئر رشید ممنوعہ فنڈنگ کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند ہیں، انہیں حملے کے بعد جیل نمبر 3 سے جیل نمبر ایک میں منتقل کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ قیدیوں نے ان پر حملہ کیا تھا وہ محفوظ رہے اب انہیں تہاڑ کی سب سے پرانی جیل نمبر ایک میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں تنہا وارڈ نمبر 9 کے ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے۔ جیل مینوئل کے مطابق، ایک قیدی تنہا یا ایک سیل میں دو دیگر قیدیوں کے ساتھ رہ سکتا ہے۔ 2019 سے تہاڑ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو حملے میں معمولی چوٹ آئی تھی۔ رکن پارلیمنٹ نے اپنے وکیل جاوید حبی کے ساتھ ایک قانونی ملاقات کے دوران جیل میں اپنے اوپر ہوئے حملہ کے بارے میں بتایا ہے ۔ جیل حکام نے بتایا کہ حملہ کے بعد رشید کے وارڈ کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے باقاعدہ جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ رشید کو اسی سیل میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو رکھا گیا تھا۔اے آئی پی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ رشید، جو تہاڑ جیل میں قید ہیں، کچھ قیدیوں نے حملہ کیا ہے ۔ پارٹی نے اس صورتحال پر تشویش اظہار کیا ہے اور حملہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے رشید حراست میں رہتے ہوئے 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ سے آزاد رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.