13 million people across the country have fallen below the poverty line due to diseases. Mustafa Kamal
Posted By: daga on 07-11-2025 | 13:42:14Category: Political Videos, Newsوفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک کروڑ 30 لاکھ لوگ بیماریوں کے سبب غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن میں 118 موبائل ویکسینیشن وین صوبوں کو بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ آج 118 گاڑیاں صوبوں کو بھجوا رہے ہیں تاکہ ہر بچے کی ویکسینیشن ہو سکے۔مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں تین لاکھ 97 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی، جن بچوں کی ویکسینیشن ہو جاتی ہے وہ 13 بیماریوں سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 4 لاکھ 63 ہزار بچوں کو چند بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے ہی لگا سکے ہیں، تمام بچوں کو 13مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے ویکسینیشن مکمل کروانی ہوگی، اگر لاکھوں بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوگی تو اسپتال بھر جائیں گے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کوویڈ میں امریکا اور چین سمیت دنیا بھر میں صحت کا نظام مفلوج ہوگیا تھا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











