Top Rated Posts ....
Search

Video of Australian cricketer Usman Khawaja praying with his daughters goes viral

Posted By: Khan on 07-11-2025 | 13:44:59Category: Political Videos, News


آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں عثمان خواجہ کو اپنی 2 چھوٹی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پسند کی جانے لگی ۔وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین عثمان خواجہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے دعاگو بھی نظر آئے۔ایک صارف نے عثمان خواجہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بچے اپنے والدین کو ہی فولو کرتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ لیجنڈ اور رول ماڈل ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ اور ریچل کا نکاح 2017 میں ہوا تھا، ریچل نکاح سے قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں6 اپریل 2018کو عثمان اور ریچل کی ثقافتی اور روایتی انداز میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جوڑے کی دو بیٹیاں عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.