Change in Pakistan Women's Cricket Team, Wahab Riaz appointed as new head coach
Posted By: Akram Khan on 07-11-2025 | 13:45:57Category: Political Videos, Newsپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اس سے قبل سلیکشن کمیٹی کے رکن، سینئر مینیجر اور ٹیم مینٹور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور انہیں ٹیم کے اندرونی معاملات اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی علم ہے۔ اگرچہ وہاب ریاض کو کوچنگ کا عملی تجربہ حاصل نہیں، تاہم انہوں نے کوچنگ کا لیول ٹو کورس مکمل کیا ہے اور آئی سی سی کی دو روزہ کوچنگ ورکشاپ میں بھی شرکت کی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، وہاب ریاض کی تقرری سے ویمنز ٹیم کی کوچنگ میں نئی سمت متعین ہونے کی توقع ہے۔ بورڈ کا مقصد ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا اور نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تقررری کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media












