Dr. Nabiha Ali Khan married her close friend for the second time.
Posted By: Amjad on 08-11-2025 | 11:06:42Category: Political Videos, Newsکلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ماضی میں اپنے کچھ بیانات اور ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہنے والی ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ڈاکٹر نبیہا علی کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود ان کا نکاح پڑھایا۔ تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں فرح اقرار اور دیگر شخصیات بھی شامل تھیں۔ ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقار عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے ہمسفر حارث نے بھی اسی رنگ کی شیروانی اور قلا پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے قیمتی زیورات پہنے جن کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے جبکہ ان کا لباس بھی معروف ڈیزائنر ہنہ سلمان کا تیار کردہ تھا جس کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر نبیہا کے مطابق انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ خود مولانا کی جانب سے دو روز قبل کیا گیا۔ جوڑا آئندہ ماہ ولیمہ کی تقریب منعقد کرے گا۔ سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











