Hong Kong Sixes - Pakistan defeated South Africa to make it to the semi-finals.
Posted By: dada on 08-11-2025 | 11:08:09Category: Political Videos, Newsپاکستان نے ہانگ کانگ سکسز 2025 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔6 اوورز میں 103 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 3.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ عبدالصمد نے صرف 10 گیندوں پر شاندار 50 رنز بنائے، جن میں آٹھ بلند و بالا چھکے شامل تھے جبکہ ایک بھی چوکا نہیں مارا۔خواجہ نافع نے 13 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان عباس آفریدی نے دو لگاتار چھکے لگا کر صرف دو گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔جنوبی افریقہ کے بولرز پاکستان کے پاور ہٹنگ کے سامنے بے بس نظر آئے اور تمام بولرز نے فی اوور 20 سے زائد رنز دیے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔یورچ وین شالک وِک نے 13 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں چھ چھکے شامل تھے، جبکہ بلیک سمپسن (26 رنز 9 گیندوں پر) اور کننگھم (29 رنز 10 گیندوں پر) نے بھی تیز رفتار اننگز کھیلیں۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نمایاں بولر رہے جنہوں نے اپنے واحد اوور میں صرف 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں اپنی ناقابلِ شکست مہم کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












