Top Rated Posts ....
Search

Hong Kong Sixes Final - Pakistan sets Kuwait a target of 136 runs

Posted By: Amjad drara on 09-11-2025 | 15:11:32Category: Political Videos, News


ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو جیت کیلیے 136 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کویت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی 52 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ عبدالصمد 42، خواجہ نافع 22 اور شاہد عزیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت 10 اور محمد شہزاد 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔ کویت نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 37 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

Pakistan Final Jeet Chuka Hai Aur Cup Apne Name Kar Liya...congrats pakistan

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.