Afghanistan chief selector furious over Australia's refusal to play series
Posted By: Akram on 10-11-2025 | 11:28:07Category: Political Videos, Newsکابل: کرکٹ آسٹریلیا پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور سابق افغان کرکٹر اسد اللہ خان کی جانب سے اظہار برہمی کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں افغان چیف سلیکٹر اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپرٹ آف دی گیم کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ افغان ٹیم نے ایلیٹ کرکٹ میں پرفارمنسزکے ساتھ مقام بنایا ہے، افغان ویمن ٹیم نے حالیہ برسوں میں میچز نہیں کھیلے، تبدیلی میں کچھ وقت لگے گا۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کوغیر منصفانہ طورپرٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ اسداللہ خان نے کہا کہ افغانستان ٹیم کو کامیابی فیورٹ ازم یا چیریٹی کی وجہ سے نہیں ملی، افغانستان نے کرکٹ کی دنیا میں کامیابی میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی ہے، کرکٹ آسٹریلیا اور دیگربورڈزکرکٹ کو سیاست سے جوڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے ستمبر 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے۔ سب سے پہلے کرکٹ آسٹریلیا نے نومبر 2021 میں ہوبارٹ میں شیڈول واحد ٹیسٹ میچ منسوخ کیا تھا، اس کے بعد مارچ 2023 میں یو اے ای میں ہونے والی 3 میچوں کی ون ڈے سیریز بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے واضح طور پر کہا جاچکا ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کو کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کے بعد وہ افغانستان کے خلاف کوئی بھی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











