Top Rated Posts ....
Search

Sohail Afridi loves the founder, that's fine, but we should also love this country. May Allah bless you.

Posted By: Akram nayaab on 10-11-2025 | 11:31:03Category: Political Videos, News


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ آئین بتاتا ہے کہ حکومت چلانے کے لیے کیا اصول و ضوابط ہوں گے، آئین میں بہتری کا اثر حکومت امور چلانے پر آئے گا اور براہ راست اثر عوام پر آئے گا۔ سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ اگر اکثریت ہو تو آئین میں ترامیم لانے میں کوئی برائی نہیں ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.