ICC one Day Ranking Babar Azam
Posted By: Akram on 12-11-2025 | 11:21:34Category: Political Videos, News: آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی پوزیشن میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ فارم میں کمی کے باعث وہ 2019 کے بعد پہلی بار ٹاپ فائیو سے باہر ہوگئے ہیں۔ نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اپریل 2021 میں بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر عالمی نمبر ون پوزیشن حاصل کی تھی، اور وہ پاکستان کے چوتھے بیٹر بنے تھے جنہوں نے یہ اعزاز پایا۔ اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف یہ کارنامہ انجام دے چکے تھے۔ بابر اعظم نے 29 ماہ تک عالمی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی، جو ون ڈے کرکٹ میں ان کے عروج کا سنہری دور سمجھا جاتا ہے۔ تاہم حالیہ عرصے میں ان کی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔ اگرچہ ان کا بیٹنگ اوسط اب بھی 50 کے قریب ہے، مگر فارم میں کمی نے ان کے اعتماد اور رینکنگ دونوں پر اثر ڈالا ہے۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











