Gold price increases by Rs 8,300 per tola
Posted By: Jabba on 13-11-2025 | 11:42:05Category: Political Videos, Newsایک دن معمولی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 8ہزار 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 7116 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 83 ڈالر بڑھ کر 4207 ڈالر پر پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپے اضافے سے 5662 روپے ہو گئی۔ آل کراچی جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے سونے کا ریگولیٹر قائم کرنے کی اپیل کردی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ سونے کی قیمتوں میں مقامی سطح پر خرد برد سے چھوٹا صرافہ تاجر بے روزگار ہو گیا ہے۔

What Is the Biggest Obstacle to Ending the Iran War?
Gwadar Terror Bid Foiled - PPP Balochistan MPA Salutes Bravery of Security Forces
Petrol Price Update in Pakistan
Girl Dies After Alleged Wrong Injection in Rawalpindi’s Morgah
Child pornography - Their father was also involved in the creation of videos of the children, NCCIA
Laboratory Established to Diagnose Animal Diseases












