Top Rated Posts ....
Search

Second ODI - Shaheen Afridi's health is poor, Salman Ali Agha will lead the team

Posted By: dsads on 14-11-2025 | 10:50:39Category: Political Videos, News


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا گیا اور اسپنر ابرار احمد کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔یاد رہے کہ دوسرا ون ڈے میچ اصل میں جمعرات کو طے تھا تاہم منگل کو اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے کے بعد شیڈول متاثر ہوا، جس سے سری لنکن کیمپ میں قابل فہم تشویش پیدا ہو گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ چند مہمان کھلاڑی مکمل طور پر ٹور چھوڑنے پر غور کر رہے تھے۔اس غیر یقینی صورتحال پر پاکستان کے وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فوری مداخلت کی، جنہوں نے ملک کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ مل کر سری لنکن وفد کے ساتھ طویل ملاقاتیں کیں اور ان کی حفاظت کے حوالے سے یقین دہانی کرائی۔بدھ کی رات تک صورتحال مستحکم ہو گئی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیریز مکمل کرنے کے عزم کی تصدیق کی۔کچھ سری لنکن کھلاڑیوں کے گھر واپس جانے اور ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی افواہیں ٹیم کے مینیجر نے فوراً مسترد کر دی اور یقین دہانی کرائی کہ دورہ کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.