Father-in-law throws acid on daughter-in-law over domestic dispute in Khanewal
Posted By: Jabba on 14-11-2025 | 10:51:08Category: Political Videos, Newsخانیوال میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعے میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر بہو پر تیزاب پھینک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ تیزاب پھینکنا سنگین جرم ہے، ایسڈ کنٹرول بل 2025 کے تحت 14 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ایسے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خاتون کو قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ پولیس ملزم کے خلاف شفاف تفتیش اور فوری چالان یقینی بنائے۔ خواتین پر تشدد کے تمام کیسز میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












