Strictest medical rules implemented for Hajj 2026
Posted By: abid on 15-11-2025 | 12:11:22Category: Political Videos, Newsحکومتِ سعودی عرب اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے سخت ترین طبی قوانین نافذ کر دیے ہیں، جن کے تحت بیمار یا کمزور عازمین کو نہ صرف حج سے روکا جائے گا بلکہ سعودی عرب پہنچ جانے کی صورت میں بھی فوری طور پر وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ حج 2026 کے لیے سعودی حکام کی ہدایات کے مطابق پاکستان نے بھی عازمینِ حج کے لیے سخت طبی شرائط عائد کر دی ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیمار عازمین کو ڈی پورٹ کرنے کی پالیسی سختی سے نافذ کی جائے گی اور وطن واپسی کے تمام اخراجات بھی متعلقہ عازم کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق گردوں کے مریض، ڈائیلاسز کرانے والے افراد، دل کے امراض میں مبتلا افراد، اور مشقت برداشت نہ کر سکنے والے مریضوں کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسی طرح پھیپھڑوں اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد، شدید اعصابی یا نفسیاتی بیماریوں، یادداشت کی کمزوری، ڈیمنشیا، الزائمر، رعشے اور شدید معذوری کے شکار افراد کے لیے بھی حج پر مکمل پابندی ہوگی۔ مزید برآں حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، وائرل ہیمرجک فیور، اور کینسر کے مریضوں کو بھی حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل افسر عازمین کے فٹنس سرٹیفکیٹ کا حتمی فیصلہ کرے گا اور جن افراد کو سفر کے قابل نہ سمجھا گیا، انہیں حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سعودی عرب میں قائم خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں عازمین کے فٹنس سرٹیفکیٹس کی درستگی کی تصدیق بھی کریں گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حج 2026 میں صرف وہی افراد سفر کر سکیں گے جو مقررہ معیار کے مطابق مکمل بنیادی صحت کے حامل ہوں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











