Heavy rains across Saudi Arabia, including Mecca and Medina, flood alert issued
Posted By: Akram on 15-11-2025 | 12:12:48Category: Political Videos, Newsسعودی نیشنل سینٹر فار میٹالوجی نے ملک بھر میں جاری خراب موسم کے پیشِ نظر شدید بارشوں اور ممکنہ فلیش فلڈ کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے منگل تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ تازہ ترین پیشگوئی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مکہ، جدہ، مدینہ، تبوک، الجوف، شمالی سرحدی علاقہ، حائل، القصیم، ریاض، مشرقی صوبہ، الباحہ، عسیر اور جازان سمیت ملک کے وسیع حصے کو متاثر کرے گا۔حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے موسم کی اپ ڈیٹس حاصل کرتے رہیں۔ سیلاب خیز وادیوں سے دور رہیں اور کم حدِ نگاہ کے دوران ڈرائیونگ میں خصوصی احتیاط کریں۔ادھر مدینہ منورہ اور اس کے گردونواح میں موسمِ سرما کی پہلی بارش نے شہر کا موسم خوشگوار کر دیا۔ مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ خوب بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی سردی کی شدت بڑھ گئی۔ مسجد نبویؐ میں بھی بارانِ رحمت برسی، جبکہ گنبدِ خضریٰ پر برستی بارش کے مناظر زائرین کے لیے روح پرور ثابت ہوئے۔ زائرین نے بارش کے دوران اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعائیں کیں۔

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











