Top Rated Posts ....
Search

A young Pakistani man has created a stir in the world of artificial intelligence by inventing new software.

Posted By: Jabba on 16-11-2025 | 11:19:04Category: Political Videos, News


لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سافٹ ویئر انجینئر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ جس کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن میں وقت اور سرمائے کی بچت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر کے تیار کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز ویب آر ٹی سی سیملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔محمدعثمان بشیر کو دبئی میں ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سے بھی نوازا گیا۔اس ایوارڈ کیلئے بھارت اور چین سمیت ایشیا کیدیگر ممالک سے80 درخواستیں آئی تھیں۔محمدعثمان بشیر نے کانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی ڈیولپ کیا ہے جو ملٹی روم آڈیو کالز میں سنکرونائزیشن کو بہتر بناتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.