Top Rated Posts ....
Search

Big blow to Sri Lanka ahead of third ODI

Posted By: Khan on 16-11-2025 | 11:19:47Category: Political Videos, News


سری لنکن ٹیم کو پاکستان کے خلاف تیسرے میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔ کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہوگئے جبکہ ونندو ہسارنگا کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ سری لنکا کے متعدد کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چریتھ اسالنکا کی جگہ کوشل مینڈس ٹیم کی کپتانی کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جا رہا ہے، پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.